گوجرانوالہ: ڈاکو¶ں کی دیدہ دلیری ناکہ لگا کر 30 سے زائد افراد کو مرغا بنا دیا

Nov 09, 2014

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) کھےالی مےں ڈاکوﺅں نے ”ناکہ“ لگا کر نصف گھنٹے تک دیدہ دلیری سے واردات کے دوران 30 سے زائد افراد کو لوٹ مار کے بعد ”مرغا“ بنا دےا، پولیس کے حسب روایت تاخیر سے پہنچنے پر متاثرےن کا شدےد احتجاج جبکہ واردات سے لاعلم اےس پی سٹی کی جانب سے اندراج مقدمہ کا دعویٰ بھی جھوٹا نکلا۔ مدےنہ کالونی مےں واقع سنوکر کلب مےں گزشتہ رات موٹر سائےکل سوار دو ڈاکو داخل ہوئے جنہوں نے کلب میں موجود نوجوانوں کو یرغمال بنا کر ہزاروں روپے نقدی، موبائل فون اور ضروری دستاوےزات چھےن کر انہےں ”مرغا“ بنا دےا۔ ڈاکوﺅں نے مزاحمت کے خطرہ کے پیش نظر لوٹے گئے مردوں کو”مرغا“ بنا دیا اور خواتےن کو کان پکڑوا کر دیوار کے ساتھ بٹھا دیا۔ بعدازاں محلے دار نوجوان نے گلی میں واردات دیکھ کر اپنی چھت سے ہوائی فائرنگ کی جس پر ڈاکو اندھا دھند فائرنگ کرتے موقع سے فرار ہو گئے۔ واردات کی اطلاع دئے جا نے کے با وجود کھیالی پولیس ایک گھنٹے کی تاخیر سے موقع پر پہنچی جس پر ڈاکوﺅں کے ہاتھوں لٹنے والے مرد و خواتین اور علاقہ مکےنوں نے کھےالی پولےس کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے شدےد نعرے بازی کی۔ ڈاکوﺅں نے تےس سے زائد افراد کو لوٹا ہے اس حوالے ”نوائے وقت“ کے رابطہ کرنے پر اےس پی سٹی طاہر چھےنہ نے پہلے تو واردات سے لا علمی کا اظہار کیا اور بعدازاں ڈاکوﺅں کیخلاف مقدمہ درج ہونے کا دعوی کر دیا۔ ایس ایچ او تھانہ کھیالی صفدر حسین نے بتایا کسی بھی متاثرہ شخص نے اندراج مقدمہ کیلئے رابطہ نہیں کیا جونہی درخواست موصول ہو گی فوری مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔
گوجرانوالہ/ مرغا بنا دیا


مزیدخبریں