اب کوئی نہیں بچا جو دھرنے والوں کو دھرنا ختم کرنے کا کہے: فضل الرحمن

ملتان (نیٹ نیوز+ ثناءنیوز) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ قوم کا بچپنے کی سیاست سے واسطہ پڑا ہے لیکن فکر کی بات نہیں، دھرنے ناکام جمہوریت کیخلاف سازشیں بے نقاب ہو گئیں، دھرنوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا، قوم کے 2 ماہ ضائع کر دیئے گئے، ملک کو کرپشن نے اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا دھرنوں نے پہنچایا ہے۔ ملتان میں صحافیوں سے گفتگو اور بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اب کوئی نہیں بچا جو دھرنے والوں کو دھرنا ختم کرنے کا کہے، جمہوریت کیخلاف دھرنوں سے زیادہ خطرناک تحریک دوبارہ نہیں بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ برس بعد دھاندلی کا شور مچانا بچپنے کی سیاست ہے اگر دھاندلی ثابت ہو گئی تو ہمارا حکومت میں بیٹھنے کا کوئی جواز نہ ہو گا۔ مولانا نے کہا کہ حکومت مجھ پر ہونیوالے خودکش حملے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے لائے ورنہ حملے کی ذمہ داری قبول کرے۔ انہوں نے کہا کہ کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو زندہ جلایا جانا ظلم عظیم ہے، حکومت ذمہ داروں کو سخت سزا دے، کسی کو کسی انسان خواہ وہ مسیحی ہو، کی جان لینے کا حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے میں تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ باہمی مشاورت سے واپس لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی کو نہیں مانتے، وہ ایک دن کہیں گے میں خود کو بھی نہیں مانتا۔ ایک سوال پر مولانا نے کہا کہ پینٹاگون کی رپورٹ میں بھارتی متعصبانہ زبان کا استعمال لمحہ فکریہ ہے، پاکستان پر ایسی جنگوں کے الزامات لگانے سے پہلے امریکہ یاد رکھے کہ وہ مسلم دنیا میں حکومتوں کو بدلنے کیلئے غیرریاستی عناصر کو استعمال کرتا رہا ہے، دہشت گرد تنظیمیں امریکہ کی ضرورت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف دورہ واشنگٹن میں پینٹاگون کی رپورٹ کا معاملہ اٹھائیں۔
فضل الرحمن

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...