توہین رسالت قانون کا غلط استعمال روکا جائے: صدر بشپ چرچ آف پاکستان کا او آئی سی سے مطالبہ

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) صدر بشپ چرچ آف پاکستان نے سانحہ کوٹ رادھا کشن پر او آئی سی سے رابطہ کر لیا۔ بشپ سیموئل عذرایا نے مطالبہ کیا ہے او آئی سی توہین رسالت قانون کے غلط استعمال کو روکنے میں کردار ادا کرے اور قانون کے غلط استعمال کو روکا جائے۔ گوجرہ واقعہ کے بعد ملزموں کو سزا مل جاتی تو مزید واقعات رک سکتے تھے۔ مسیحیوں کے خلاف واقعات بڑھتے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے مسیحیوں کی بڑی تعداد بیرون ملک ہجرت کر رہی ہے۔ چند برسوں میں ہزاروں خاندان بیرون ملک منتقل ہو چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...