لاہور (سپیشل رپورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردوں کے اندرونی و بیرونی مددگاروں کا تعاقب کرے۔ پاکستان کا محاصرہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ امریکہ محکمہ دفاع کی پاکستان مخالف رپورٹ آپریشن ضربِ عضب کی اہمیت کم کرنے کی کوشش ہے۔ امریکہ پاکستان کو اپنا دشمن اور بھارت کو دوست سمجھتا ہے۔ پینٹاگون افغانستان میں اپنی ناکامی کا غلبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے۔
حکومت دہشتگردوں کے اندرونی، بیرونی مددگاروں کا تعاقب کرے: صاحبزادہ حامد رضا
Nov 09, 2014