لاہور (نیوز رپورٹر) ڈینگی کے مریضوں کی آمد کا سلسلہ کم نہ ہو سکا۔پنجاب میں ڈینگی کے مزید 11 مریض ہسپتالوں میں داخل ہوئے جس کے بعد پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 1146 ہو گئی ہے۔ موسم میں واضح تبدیلی کے باوجود ڈینگی مچھر کم نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے۔ شہریوں نے محکمہ صحت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے ڈینگی سپرے پروگرام کو مزید تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔