دبئی(سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے زمبابوین سپنر میلکم وولرکے بالنگ ایکشن کو مشکوک قرار دے دیا۔آئی سی سی نے اکیس روز میں ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کردی۔آئی سی سی کاکریک ڈاون،تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔زمبابوین سپنر میلکم وولر کا بھی ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا۔بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں چھ وکٹیں لینے والے آف سپنر میلکم وولر کے بالنگ ایکشن پر بھی انگلیاں اٹھ گئیں، امپائرزنے آف اسپنر کی کئی بالز کو غیرقانونی قرار دیتے ایکشن کو رپورٹ کیا۔آئی سی سی قوانین کے مطابق وولرکو اکیس روز کے اندر ایکشن کی جانچ پڑتال کے لیے ٹیسٹ کرانا ہوگا، تب تک وولرانٹرنشینل میچز میں بالنگ کرواسکتے ہیں،زمبابوین اسپنر پراسپراتسیا غیرقانونی بالنگ ایکشن پرپہلے ہی پابندی کی ذد میں ہیں۔
زمبابوین سپنر میلکم وولرکا ایکشن بھی مشکوک
Nov 09, 2014