مسئلہ کشمیر‘ پرویز مشرف کا چار نکاتی فارمولہ بہتر تھا: رام جیٹھ ملانی

سرینگر (اے این این) بھارت کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین اور سینیئر قانون دان رام جیٹھ ملانی نے کشمیر کے بارے میں سابق صدر پرویز مشرف کے چار نکاتی فارمولے کی بھرپور تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دستاویز اس دیرینہ مسئلے کے پائیدار حل کیلئے بنیاد بنائی جانی چاہئے، مشرف مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پختہ عزم اور دیانت کیساتھ بھارت کے پاس آئے مگر ہماری جانب سے ان کی کوششوں کو زک پہنچائی گئی، سارے کشمیری حریت رہنما پاکستانی ایجنٹ نہیں، زیادہ تر بھارت کے حامی ہیں۔ یہ بات انہوں سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا مستقل حل نکالا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...