میرانا (اے ایف پی) برازیل میں سیلاب اور شدید بارش نے تباہی مچا دی۔ مٹی کے تودے گرنے سے 13 افراد ہلاک اور سینکڑوں لاپتہ ہو گئے۔ گورنر نے بتایا شمال مشرقی علاقے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ کئی گاؤں اور مضافاتی علاقے صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔ بڑا ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ گورنر فرنانڈو پینمیٹل نے میڈیا کو بتایا ملبے میں دبے افراد کے زندہ بچنے کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں۔ کوئی معجزہ ہی ہو گا کسی کو زندہ نکال سکیں۔ بعض ذرائع کے مطابق 28 افراد لاپتہ ہیں۔
برازیل: شدید بارش‘ مٹی کے تودے گرنے سے 13 افراد ہلاک
Nov 09, 2015