راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈینگی وائرس نے اب بھی پر پھیلائے ہوئے ہیں اور موسم سرد ہونے کے باوجود مریضوں کی تعداد میں کمی واقع نہیں ہو رہی۔ گزشتہ روز بھی 44 نئے مریض الائیڈ ہسپتالوں میں لائے گئے جن میں سے ہولی فیملی ہسپتال میں 22‘ بینظیر بھٹو ہسپتال میں 19 اور ڈی ایچ کیو میں 3 مریض شامل ہیں۔ اب تک مجموعی طورپر 4 ہزار سے زائد افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 10 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
ڈینگی وائرس میں کمی نہ ہوئی‘ مزید 44 مریض ہسپتالوں میں داخل
Nov 09, 2015