زرداری نے اپنی زیادہ تر ذمہ داریاں بلاول کوسونپ دی ہیں: پرویز اشرف

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپنی زیادہ تر ذمہ داریاں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سونپ دی ہیں۔ پیپلزپارٹی نے نئی قیادت کو سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگلے انتخابات میں پیپلزپارٹی واضح برتری حاصل کرے گی، رینٹل پاور منصوبے کو اب شارٹ ٹرم آئی پی پی کا نام دیکر چلایا جارہا ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی پارٹی ہے کامیابی ناکامی سیاست کا حصہ ہے، کل ہم اقتدار میں تھے آج اپوزیشن میں ہیں، اسی طرح بھارت میں کل کانگریس اقتدار میں تھی آج اپوزیشن میں ہے، الیکشن ہارنے سے پارٹیاں ختم نہیں ہوئیں جس طرح پیپلزپارٹی اور اسکی قیادت کی کردار کشی کی گئی، کوئی اور جماعت ہوتی تو ختم ہوجاتی ہے۔ پیپلز پارٹی وفاقی جماعت ہے جو لوگ پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر گئے وہ خود ہی ختم ہوگئے۔ اگر بینظیر بھٹو کو فول پروف سکیورٹی دی جاتی تو یہ حادثہ ٹل سکتا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...