بلدیاتی انتخابات میں ”دھاندلا“ ہوا : عمران....این اے 122 کے نتائج رواں ہفتے چیلنج کرنیکا فیصلہ

Nov 09, 2015

اسلام آباد (آئی این پی+ آن لائن) پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کارکنوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر بھرپور احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے پنجاب حکومت اور پولیس ہمارے کارکنوں کے قاتلوں کو گرفتار کرے‘ قاتلوں کو سزا نہ دی گئی تو بھرپور احتجاج کریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا پھولنگر میں مسلم لیگی غنڈوں کی فائرنگ سے زخمی ہونےوالا کارکن بھی جاں بحق ہو گیا، کارکنوں کے سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پنجاب حکومت اور پولیس سے مطالبہ کرتا ہوں قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ عمران خان نے کارکن کی ہلاکت پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں پر حکمران لیگ کے غنڈوں کا حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ آن لائن کے مطابق پی ٹی آئی چنیوٹ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ملک کی 18 کروڑ عوام کے فرماں بردار حکمران درحقےت ذاتی مفادات کی سےاست کر رہے ہےں، 2013ءمےں جمہورےت کا کھلے عام خون کےا گےا جو کہ پاکستانی تارےخ مےں سےاہ ترےن باب کے طور پر رقم ہے۔ مملکت کے تمام ادارے اس وقت مےاں برادران کی فرماں برداری کرتے ہوئے من پسند قوانےن کے تحت کام کر رہے ہےں اور عوام کے بنےادی حقوق پورے طرےقے سے پاو¿ں تلے روندے جا رہے ہےں۔ انہوں نے کہا ملک مےں ہونے والے بلدےاتی الےکشن سپرےم کورٹ کے احکامات کے تحت کرائے جا رہے ہےںجس مےں دھاندلی نہےں دھاندلا کےا گےا۔ الےکشن کمشن بتائے بلدےاتی الےکشن مےں سرکاری مشینری کے استعمال اور سرکاری افسران کی مداخلت اور پنجاب حکومت کی تابعداری کا جواب دہ کون ہے۔ انہوں نے کہا خادم اعلی پنجاب بتائےں ان الےکشن مےں جاری کردہ فنڈز مےں جو مبےنہ خورد برد ہوئی اسکا ذمہ دار کون ہے۔ بلدےاتی الےکشن مےں پی ٹی آئی کے امےدواروں کے ساتھ پنجاب کے علاوہ دوسرے صوبوں مےں بھی ظلم وستم کی نئی تارےخ رقم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا مےں مےڈےا کا احترام کرتا ہوں اور مےڈےا کو بھی چاہئے وہ اپنی ذمہ دارےوں اور ضابطہ اخلاق کے مطابق فرائض سرانجام دے۔ مےڈےا کی قربانےاں فراموش نہےں کی جا سکتیں مگر بعض مقامات پر مجھے بلاوجہ متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی جس کا مجھے افسوس ہے۔ این این آئی کے مطابق یہاں منعقدہ پارٹی اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر این اے 122کے انتخابی نتائج کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پارٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین عمران خان نے کی۔ پی ٹی آئی کے ترجمان کا اس بارے میں کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں پٹیشن اس ہفتے دائر کر دی جائیگی۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق عمران خان 12 نومبر کو کراچی کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان 13نومبر کو ماتلی میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ عمران خان حیدر آباد، ٹنڈو الٰہ یار، میرپور خاص میں بھی کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔
عمران خان

مزیدخبریں