مانگا منڈی اور قصور میں معذور سمیت 2 لڑکیوں سے زیادتی

لاہور+ قصور+ فیصل آباد (نامہ نگار+ نمائندگان) مانگا منڈی، قصور میں معذور سمیت 2 لڑکیوں سے زیادتی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے علاقے میں اوباش نوجوان نے 14 سالہ محلے دار معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے، لڑکی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے ۔مانگا منڈی کے محنت کش ریاض کی بیٹی (ک) چلنے پھرنے سے معذور ہے، گزشتہ روز وہ گھر میں اکیلی تھی اس دوران اوباش محلے دار الیاس ان کے گھر میں گھس آیا اور زبردستی اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ لڑکی کے ورثاء نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے ملزم الیاس کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ لڑکی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ قصور سے نامہ نگار اور نمائندہ نوائے وقت کے مطابق محمد حنیف نے پولیس تھانہ کھڈیا ں خاص میں مقدمہ درج کروایا ہے چار ماہ قبل جواں سالہ بیٹی ندا کو ملزمان خرم لیاقت، خلیل لیاقت، افضال، شیخ عمر، تنویر غفور اور بابر مجید زبردستی گن پوائنٹ پر اغوا کر کے ایک حویلی میں لے گئے اور اس کے ساتھ زیادتی کے اور ویڈیو فلم بنا لی اور دھمکیا ں دیں اگر اس نے کسی کو بتایا تو اسے جان سے مار دیں گے تاہم دو دن قبل ملزمان نے میری فلم انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کر دی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے چھ میں سے پانچ ملزمان خرم لیاقت، خلیل لیاقت، افضال، شیخ عمر اور تنویر غفور کر گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ علاوہ ازیں نمائندہ خصوصی کے مطابق فیصل آباد میں 3 بچوں سے زیادتی کی گئی۔ روڈالہ روڈ کے علاقہ 347 گ ۔ب میں نوید وغیرہ 3 افراد نے لیاقت علی کے بیٹے احسان کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ گڑھ کے علاقہ545 گ۔ ب میں امجد کے چچا زاد بھائی حیدر کو ملزم امین نے، صدر جڑانوالہ کے علاقہ 59گ۔ ب میں محمد خان کے بیٹے مظہر سے ملزم زمان نے زیادتی کر ڈالی۔

ای پیپر دی نیشن