یوم ولادت علامہ اقبال‘ ایوان کارکنان میں خصوصی تقریب آج ہو گی‘ مہمان خاص گورنر پنجاب ہونگے

لاہور (خبر نگار) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام علامہ اقبالؒ کے 138ویں یوم ولادت کے موقع پر آج بروز سوموار کو ساڑھے دس بجے ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہو رہی ہے جس کی صدارت تحریک پاکستان کے مخلص کارکن سابق صدر پاکستان اور نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین محمد رفیق تارڑ کریں گے جیکہ گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ مہمان خاص ہوں گے تقریب سے مقتدر دانشور اور ماہرین اقبالیات خطاب کریں گے 3 بجے سہ پہر مزار علامہ اقبال پر حاضری دی جائے گی پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ ان تقریبات کا انعقاد تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...