وزیراعظم بلدیاتی حکومتوں کیلئے سربراہوں کے ناموں کو حتمی شکل دسمبر میں دیں گے‘ ذرائع

لاہور (آئی این پی) وزیراعظم نوازشریف بلدیاتی حکومتوں کیلئے سربراہوں کے ناموں کو حتمی شکل دسمبر میں دیں گے جبکہ ضلعی تنظیموں سے بھی بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کیلئے تین تین نام بھی مانگ لئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بلدیاتی اداروں کے سر براہوں کیلئے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ شہبازشریف مشاورت سے کریں گے اور اس بارے میں حتمی لسٹ دسمبر کے تیسرے ہفتے میں مکمل کرلی جائیگی جبکہ ضلعی تنظیموں سے ملنے والے ناموں پر بھی مشاورت کی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...