مالی (اے پی پی) مالدیپ کے صدر پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کی سازش میں مشتبہ سری لنکن شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس حکام نے کہا ہے کہ صدر عبداللہ یامین کو قتل کرنے کی سازش میں گرفتار کیا گیا مشتبہ شخص سری لنکا کا شہری ہے اور اس پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ مالدیپ کے حکام کے مطابق عبداللہ یامین پر پہلے بھی ایک ناکام قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں خاتون اوّل اور دیگر افراد زخمی ہو گئے تھے۔
مالدیپ کے صدر پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کی سازش میں ملوث مشتبہ سری لنکن شہری گرفتار
Nov 09, 2015