بھارت مےں بڑھتی انتہا پسندی اور عدم رواداری کےخلاف سابق فوجی بھی مےدان مےں آگئے

نئی دہلی (آئی اےن پی )بھارت مےں فنکاروں،ادےبوں ،سائنسدانوں کے بعد سابق فوجےوں نے بھی ملک مےں بڑھی انتہا پسندی اور عدم رواداری کے خلاف اس بار کالی دےوالی منانے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے اعزازت حکومت کو واپس کرنے کی دھمکی دےدی ۔بھارتی مےڈےا کے مطابق ملک مےں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی اور رواداری کے خلاف فنکاروں،ادےبوں اورسائنسدانوں کے بعد سابق فوجی بھی مےدان مےں آگئے ہےں اور انھوںنے بطور احتجاج اس بار کالی دےوالی منانے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے اعزازات واپس کرنے کی دھمکی دی ہے ۔مےجر جنرل (ر) ستبےر سنگھ کاکہنا ہے کہ ملک بھر مےں سابق فوجی احتجاج کے طور پر اپنے اعزازات لوٹا دےں گے اور اس بار ہم کالی دےوالی منائےں گے ۔بھارت مےں بڑھتی ہوئی عدم رواداری اور انتہا پسندی کے خلاف اب تک کئی معروف مصنف،سائنسدان ،فلم ساز اور سماجی کارکنوں سمےت دےگر شخصےات نے اپنے اےوارڈز حکومت کو واپس کردےئے ہےں ۔احتجاج کرنے والی اہم شخصےات کا کہنا ہے کہ حکومت ملک کی اس موجودہ سنگےن صورتحال کو سنبھالنے مےں ناکام رہی ہے۔
سابق فوجی

ای پیپر دی نیشن