لوئردیر(صباح نیوز)لوئر دیر کے علاقے خال میں ایک بیکری کے گودام میںشارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے سے 5مزدور جھلس کرجاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق لوئر دیرکی تحصیل تیمرگرہ کے علاقے خال میں ایک بیکری کے گودام میں آگ لگ گئی، بیکری کے گودام میں آگ کی اطلاع کے بعد پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا اور آگ پر قابو پایا اور جھلسی نعشوں کو باہر نکالا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق بیکری کے گودام میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔پولیس نے بتایا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں جھلس کر 5مزدور جاں بحق ہوئے ہیں۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے مزدوروں کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔ نعشوں کو ضروری پولیس کارروائی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر نے کے بعد ان کو آبائی علاقوں کے لیے روانہ کردیا گیا۔