حلب(صباح نیوز)ایرانی فوج کا ایک اعلی عہدیدار شامی شہر حلب میں بشار الاسد کو شامی باغیوں کے حملوں سے بچاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔ایرانی ذرائع ابلاغ نے جنرل علی شالیکار کے گذشتہ روز جنوبی یمن میں ہونے والی لڑائی میں مارے جانے کی خبریں شہ سرخیوں کے ساتھ شائع کی ہیں۔چند ہفتے قبل جنرل ہمدانی کی ہلاکت کے بعد جنرل شالیکار ایرانی فوج کے دوسرے اہم فوجی عہدیدار ہیں جو شام میں 'داد شجاعت' دیتے ہوئے ہلاک ہوئے۔