دمشق (اے پی پی) ایران اور جنوبی افریقہ نے باہمی تعاون کی تین یادداشتوں پر دستخط کر د یئے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق تہران میںمنعقدہ تقریب میں ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری اورجنوبی افریقہ کے نائب صدر سرل راما فوزانے یادادشتوں پر دستخط کیے جس کے تحت ایران اور جنوبی افریقہ، سرمایہ کار منڈیوں کے حوالے سے ایک دوسرے کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کریں گے جبکہ دونوں ملکوں کے معدنیاتی تحقیقات کے ادارے بھی فنی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دیں گے۔ جنوبی افریقہ کے نائب صدر سرل رامافوزا، اپنے ایرانی ہم منصب کی دعوت پر ایران کا دورہ کر رہے ہیں ان کے ساتھ جنوبی افریقہ کے ایک سو ساٹھ تاجروں اور صعنت کاروں کا ایک وفد بھی تہران آیا ہے۔
ایران اور جنوبی افریقہ کے درمیان باہمی تعاون کی 3 یادداشتوں پر دستخط
Nov 09, 2015