بخاریسٹ (آئی این پی) رومانیہ کے دارالحکومت بخاریسٹ میں واقع ایک نائٹ کلب میں آگ لگنے کے واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 43 ہو گئی ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق حکام کاکہنا ہے کہ نائٹ کلب میں آگ لگنے کے واقعہ میں زخمی ہالینڈ کے دو شہری ہسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ آگ حادثے میں 100سے زیادہ زخمی لوگوں کا اب بھی ہسپتال میں علاج جاری ہے جن میں 40 سے زیادہ کی حالت تشویش ناک ہے ۔