دمشق (اے پی پی) ترک حکام نے کہا ہے کہ روس نے شام میں اپنے حملوں میں داعش سے ہٹ کر اعتدال پسند مخالفین کو ہدف بنایا ہے۔غیر ملکی میڈیا پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں ترک ایوان صدر کے ترجمان ابراھیم قالن نے کہا کہ روس نے شام میں اپنے حملوں میں داعش سے ہٹ کر اعتدال پسند مخالفین کو ہدف بنایا ہے۔انھوں نے کہا کہ شام کی جنگ اب ایک علاقائی مسئلے سے نکلتے ہوئے خطے کے تمام تر ملکوں کو متاثر کرنے والے ایک پیچیدہ مسئلے کی صورتحال اختیار کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اس بحران کو طول دینے کے بجائے ختم کرنے کے حق میں ہے۔