چین کی جانب سے مضوعی جزیروں میں تنازعہ جنم لے سکتا ہے:امریکہ کی وارننگ

واشنگٹن (آن لائن+اے ایف پی) امریکہ نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے متنازعہ مصنوعی جزیروں کی تعمیر سے خطے میں تنازع جنم لے سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کیلی فورنیا کے شہر سِم ویلی میں منعقدہ ایک ڈیفنس فورم سے خطاب میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے جنوبی بحیرہ چین میں مصنوعی جزیروں کی تعمیر پر امریکہ کو سخت تشویش ہے اور اس سے خطے میں تنازعہ جنم لے سکتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ امریکہ یہاں سے بحری جہازوں کے آزادانہ گزرنے کو یقینی بنانے کے لیے آئندہ بھی اقدامات کرے گا۔ بیجنگ ، جنوبی بحیرہ چین کے زیادہ تر حصے کا دعویدار ہے ، اور یہ سالانہ پانچ کھرب ڈالر مالیت کا تجارتی راستہ ہے ، اس کے علاوہ ویت نام ، ملائشیا ، برونائی ، فلپائن اور تائیوان بھی اس راستے کے دعویدار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...