اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر ہیروشی انومان نے کہا ہے کہ رواں سال افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے اہم ہے۔ جاپانی تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے بے چین ہیں ۔ 1950ء کے دوران پاکستان جاپان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر تھا ۔ 1997ء میں جاپان اور پاکستان کی حکومت نے ثقافتی معاہدے کئے ۔ ایک انٹرویو میں جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت نقصانات اٹھائے ہیں حکومت جاپان پاکستان کی جانب سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف کی گئی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ پاکستان اور جاپان کے درمیان تجارتی حجم 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے تعلیمی شعبے میں جاپان نے پاکستان کے مختلف حصوں میں 530 سکولوں کی تعمیر میں مدد دی ہے
دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: جاپانی سفیر
Nov 09, 2015