کویت : اونچی آواز میں پوجا کرنے پر 11بھارتی ہندو گرفتار

کویت سٹی (آئی این پی) کویت میں اونچی آواز میں پوجا کرنے پر 11بھارتی ہندو گرفتار کر لئے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویت کے ایک ہال میں رات گئے پوجا کا پروگرام رکھا گیا تھا ، ان کی اونچی آواز میں پوجا سے ہمسائے کویتی اضطراب کا شکار ہو گئے اور انہوں نے پولیس کو بلا لیا۔ گرفتار کئے گئے بھارتی ہندئو ں کا تعلق نواچیتھانہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کویت سے ہے۔ کویتی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ تنظیم گذشتہ دس برسوں سے پوجا کے پروگراموں کا انعقاد کر رہی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...