اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) 30 نومبر کو پیپلز پارٹی کے 48 ویں یوم تاسیس پر پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سی ای سی کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال، پارٹی کے آئندہ نئے منشور، تنظیم نو، بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائیگا اور اہم فیصلے کئے جائیں گے۔