ڈیسیو نے ریجاز کو ہرا کر پولو ٹورنامنٹ جیت لیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) اڈیسیو نے ریجاز کو سنسنی خیز مقابلے میں ایک گول سے شکست دیکر اڈیسیو پولو ٹورنامنٹ جیت لیا، فاتح ٹیم کے بلال حئی نے ہیٹ ٹرک کی بدولت تین سکور کیے۔لاہورپولو کلب کے زیراہتمام ابیک پولو گرائونڈ ریس کورس میں کھیلے گئے فائنل میچ میں دونوں ٹیمیں چار، چار ہینڈی کیپ کے ساتھ میدان میں اتریں۔ فائنل معرکے میں آخری چکر میں دونو ںٹیموں کے مابین زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا جہاں ریجاز نے گول برابر کرنے کی بھرپور کوششیں لیکن کامیاب نہ ہوسکے یوں اڈیسیو نے پچان کے مقابلے میں چھ گول سے کامیابی حاصل کرکے سیزن کا دوسرا ٹائٹل جیت لیا۔ مہمان خصوصی بشریٰ اعتزازنے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

ای پیپر دی نیشن