ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ بورڈ چیئرمین انٹر نیشنل کرکٹ کونسل سری نواسن کے مستقبل کا فیصلہ آج کرے گا۔ بی سی سی آئی کی گورننگ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔امکان ہے کہ سری نواسن کا نام آئی سی سی کے چیئرمین کی حیثیت سے واپس لے کر شاشنک منوہر کی تعیناتی کیلئے منظوری لی جائے گی۔آئی سی سی کے آئندہ سال جون میں ہونے والے اجلاس تک نئے چیئرمین کانام پیش کرے گی ۔