پاکستان مخالف رویہ اور اقلیتوں سے ناروا سلوک بھی مودی سرکار کو بہار میں عبرتناک شکست سے بچا نہ سکی، اس شکست نے جہاں حکومتی ایوانوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے وہیں بی جے پی کے رہنما بھی بوکھلا اٹھے ہیں-
بی جے پی کے سینئر رہنما شترو گھن سنہا نے بہار میں شکست پر اپنی پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد انھوں نے وزیراعلیٰ بہار نتیش کمار اور لالوپرساد سے ملاقات کرکے انہیں جیت کی مبارکباد بھی پیش کی، شتروگھن کی اس صاف گوئی پر ان ہی کی پارٹی کے منہ پھٹ رہنما کیلاش ورگیا سیخ پا ہوگئے اور انہیں کتے سے تشبیہہ دے دی-
کیلاش ورگیا کا کہنا ہے کہ پارٹی کسی ایک شخص کی وجہ سے نہیں چلتی،اور شتروگھن سنہا کی شناخت بھی بی جے پی کی وجہ سے ہے، انہوں نے کہا کہ شتروگھن کی اپنی ہی پارٹی پر تنقید ایسی ہی جیسے کتا کار کا پیچھا کررہا ہو،۔