پسماندہ علاقوں کو اپنے پا¶ں پر کھڑا کرنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جائے: صدر ممنون

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں کے بچوں کو تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ انہیں معاشی طورپر اپنے پا¶ں پرکھڑا ہونے کے قابل بنانے کے لئے جامع منصوبہ بندی کی جانی چاہئے۔ صدر گزشتہ روز ایوان صدر میں نیشنل کمشن برائے ہیومن ڈویلپمنٹ کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر این سی ایچ ڈی کی چیئرپرسن روزینہ عالم بھی موجود تھیں۔ صدر کو نیشنل کمیٹی برائے ہیومن ڈویلپمنٹ کی سالانہ رپورٹ پیش کی گئی۔ صدر نے دیہی علاقوں میں فروغ تعلیم کے لئے کمشن کی کوششوں کی تعریف کی اور کہاکہ ان علاقوں میں پڑھانے والے اساتذہ کی تنخواہیں دوسرے سرکاری ملازمین کے مساوی ہونا چاہئیں۔ صدر نے این سی ایچ ڈی کی طرف سے جیلوں میں قید بچوں کو تعلیم دینے کی کوششوں کی تعریف کی۔
صدر ممنون

ای پیپر دی نیشن