لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام شاعرمشرق‘حکیم الامت‘ مفکر پاکستان علامہ اقبال کے 139 ویں یوم ولادت کے موقع پر آج بروز بدھ ساڑھے 10 بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہو رہی ہے۔ تقریب کی صدارت تحریک پاکستان کے مخلص کارکن سابق صدر پاکستان اور نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین محمد رفیق تارڑ کریں گے جبکہ ممتاز دانشور اور ماہرین اقبالیات خطاب کریں گے۔ اس تقریب کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔