اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان اور بحرین نے اقتصادی تعاون مزید بڑھانے سے اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے گزشتہ روز بحرین میں قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ کے درمیان ملاقات میں طے پایا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ پاکستان خلیجی ملکوں میں طویل مدتی ترقی اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ نے کہا کہ بحرین پاکستان کے ساتھ اپنے بردرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کہ بحرین جے ایف 17 تھنڈر طیاروں میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے اور بحرین ائر شو میں اس طیارے کی نمائش کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں۔
.پاکستان اور بحرین کا اقتصادی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
Nov 09, 2016