لاہور،لاکھوں کی وارداتیں، دکاندار زخمی : الہ آباد، مبینہ مقابلے میں ڈاکو ہلاک

Nov 09, 2016

لاہور+ الہ آباد+ قصور+ رائیونڈ (نامہ نگار+ نمائندگان) لاہورکے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیںاور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ مزاحمت کرنے پر دودھ فروش کو شدید تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا ہے۔ الہ آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیاتفصیلات کے مطابقفیکٹری ایریا کے علاقہ شوکت ٹاؤن میں 4 ڈاکوؤں نے دودھ فروش شاہد قادری کی دکان میں گھس کر اسے گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا جبکہ ڈاکوؤں نے مزاحمت پراسے شدید تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ہیں۔ ڈاکوؤں نے کاہنہ کے علاقہ پانڈوکی میں موبائل فون کمپنی کے ٹاور سے 18 لاکھ روپے مالیت کی بیٹریاں، گلشن اقبال کریم بلاک میں رزاق کی فارمیسی سے 9 لاکھ 50 ہزار روپے، ستوکتلہ میں اعجاز اور اس کی فیملی کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 8 لاکھ، جوہر ٹائون میں احمد نواز اور اس کی فیملی سے ساڑھے 5 ،ٹائون شپ میں حامد اور اس کی فیملی سے 4 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون، فیصل ٹائون میں ریاض کے کلینک سے 46 ہزار روپے اور 2 موبائل فون لوٹ لئے ۔چوروں نے ساندہ میں رضوان کے کارخانے سے 15 لاکھ روپے مالیت کے گارمنٹس،جنوبی چھائونی میں رفیع کے گھر سے 11 لاکھ کی نقدی، زیوارت اور دیگر سامان ،ستوکتلہ میں عابد کے سٹور سے 10 لاکھ کے سگریٹ چوری کرلئے۔ چوروں نے مغلپو رہ میں سے ندیم، جوہر ٹائون میں زاہد، جنوبی چھائونی میں خالد، اچھرہ سے سدرہ کی گاڑیاں جبکہ شاہدرہ میں سے ممتاز، سمن آباد میں آصف، شیراکوٹ سے علی، اقبال ٹائون میں اشرف، لاری اڈا میں سرور، چوہنگ میں سے راشد اور آفتاب کی موٹرسائیکلیں چوری کرلیں۔ علاوہ ازیں الہ آباد میں بونگی کلیاں کے عابد عرف عابدی سے برآمدگی کے سلسلہ کیلئے جا رہی تھی بھاگیوال ٹبہ کے قریب اسکے 6 ساتھیوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں ڈاکو ولائت عرف اویس زخمی ہوگیا۔ ہسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔فیروز والہ سے نامہ نگار کے مطابق لاہور روڈ کی آبادی ہائوسنگ کالونی میں ڈاکوئوں نے بنک سے رقم لے کر آنے والی خاتون شمع بی بی سے70ہزار روپے چھین لئے۔ ڈاکوئوں نے غلام فرید سے 22ہزار روپے چھین لئے، دو ڈاکوئوں نے ٹرک سے لاکھوں روپے کے 43 کاٹن خشک دودھ کے لوٹ لئے ، ڈاکوئوں نے رضوان کے گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر زیورات نقدی لوٹ لی۔رائے ونڈ سے نامہ نگار کے مطابق پولیس ناکے سے چند فرلانگ کے فاصلے پر دن دیہاڑے فیکٹری کا کیش لوٹ لیا گیا۔ مقامی فیکٹری کا منیجر سندر روڈ سے پانچ لاکھ روپے کیش نکلوا کر لاہور روڈ کی طرف جا رہا تھا کہ تین ڈاکوئوں نے دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر رقم چھین لی۔ الٰہ آباد، ٹھینگ موڑ سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق نواح مولا پور کے الیاس میو کو دن دیہاڑے نور پور نہر پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے روک کر 50 ہزار روپے نقدی لوٹ لی، مزاحمت پر فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

مزیدخبریں