خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار) نواحی گاؤں شیر سنگھ کے رہائشی افتخار نے اپنی بہن پینتالیس سالہ ریاض بی بی کوگھریلو تنازع پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا ملزم کو رنج تھا کہ مقتولہ نے اسکی بیوی کے ساتھ کسی گھریلو معاملے پر جھگڑا کیا تھا مقتولہ ریاض بی بی چار بچوں کی ماں تھی عرصہ پانچ سال سے خاوند کے ساتھ ناراضگی کے باعث اپنے بھائیوں کے ساتھ رہائش پذیر تھی ملزم قتل کی واردات کے بعد فرار ہو گیا۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ملزم افتخار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
خانقاہ ڈوگراں: بیوی سے جھگڑے پر فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا
Nov 09, 2016