پاکستان اور چین کے درمیان بدعنوانی کے خاتمے سے متعلق امور میں تعاون کے ایم او یو پر دستخط

اسلام آباد(نامہ نگار)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے اپنے سرکاری دورہ چین کے دوران چین کے وزیر برائے سپر ویژن اینڈ انسپکشن ہوآنگ شکشیان کے ہمراہ دونوں ملکوں کے درمیان بدعنوانی کے خاتمے سے متعلق امور میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے، نیب کے مطابق دونوں ملک بدعنوانی کے خاتمے سے متعلق امور میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط سے چین اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی اور تجارتی تعاون کے تناظر کے علاوہ شفاف اور بد عنوانی سے پاک ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی اور اس سے دونوں ممالک بدعنوانی کے خاتمہ میں ایک دوسرے کے تجربات سے بھی فائدہ اٹھائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...