کاہنہ (نامہ نگار)کاہنہ میں تجاوزات مافیا کی بھر مار نشترٹائون انتظامیہ کاروائی سے گریزاں پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق کاہنہ میں فیروز پور روڈ کی دونوں سروس لین اور فٹ پاتھ پر ریڑ ھی بانو ں سبزی پھل فروشوں بر گر تکہ کباب و دیگر نے قبضے جما رکھے ہیں جس کی وجہ فیروز پورروڈ اکثر ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے جس سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے بیس کی فٹ سروس روڈ تجاوزات کی وجہ سکڑ کر پانچ فٹ رہ گئی ہے جس کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔