اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ریلوے اور پاکستان ٹورزم ڈویلپمنٹ کاپوریشن (پی ٹی ڈی سی) نے 25دسمبر 2016 کو راولپنڈی سے کراچی کیلئے سیاحتی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے ‘ ٹرین کا نا م "سدا سلامت پاکستان" تجویز کیا گیا ہے۔گذشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے ایم ڈی پی ٹی ڈی سی چودھری عبدالغفور نے ملاقات کی۔ ایم ڈی پی ٹی ڈی سی چودھری عبدالغفور نے کہا کہ دونوں اداروں کے مابین باہمی تعاون کے بے شمار مواقع موجود ہیں کیونکہ سیاحت اور ماس ٹرانزٹ کا آپس میں بہت گہرا تعلق ہے۔