رائے ونڈ (نامہ نگار) لیسکو حکام کی مجرمانہ غفلت کے باعث رائے ونڈ تبلیغی مرکز کے پڑوس میں واقع ظہور ٹائون ، حسین ٹائون سے گزرنے والی 11ہزار کے وی سپلائی لائن عرصہ دو سال سے تعطل کا شکار تھی جس دوران مقامی لوگوں نے اپنے مکان وغیرہ تعمیر کر لئے گزشتہ روز لیسکو حکام نے بغیر اطلاع کے مذکورہ سپلائی لائن میں برقی رو بحال کر دی جس سے مذکورہ علاقوں میں سینکڑوںافراد میںخوف وہراس کی فضاء پائی جارہی ہے مقامی لوگوں حاجی محمد مشتاق ، حاجی محمد اصغر ، رانا اعجاز امحد،خ عبدالرزاق ، اسرائیل میواتی، حاجی لقمان ، رانا عبدالشکور ، رانا عبدالمجید ، رانا محمد مقصود ، رانا شہباز و دیگر نے لیسکو حکام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبادی میں فورکور کی بجائے 11ہزار کے وی سپلائی لائن کی بحالی سے ہزاروں افراد کی زندگیاں دائو پر لگ گئی ہیں۔
رائے ونڈ : تبلیغی مرکز کی ملحقہ آبادی میں 11ہزار کے وی تار کے باعث سینکڑوںافراد کی زندگیاں دائو پر
Nov 09, 2016