بلا امتیاز احتساب ہی ملک کی بقا اور ترقی کا ضامن ہے ، قاری زوار بہادر

Nov 09, 2016

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہاہے کہ وطن عزیز کو اندرونی دشمنوں اور لٹیروں سے پاک کرنے کا وقت آگیا ہے ۔بلاامتیازاحتساب ہی ملک کی بقاء اور ترقی کا ضامن ہے اس لئے مقتدر قوتوں اور احتساب اداروں کو ان گندی مچھلیوں کو اب نکال باہر کرنا چاہیے اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کر پشن بن چکا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ فاروقیہ رضویہ گھوڑے شاہ میں صاحبزادہ عبدالرئوف نقشبندی کی صدارت میں نظام مصطفیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مزیدخبریں