لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک یوم اقبال ؒ کو ملک گیر”یوم بیداری¿ ملت“کے طورپرمنائے گی،شاعرمشرق،مفکرپاکستان ڈاکٹرعلامہ محمداقبال ؒ کے 139ویں یوم ولادت کے موقع پرانکی انقلاب انگیز فکری وملّی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 9نومبرکوملک بھر میںفکراقبال ؒ کانفرنسیں اورعلامہ اقبال ؒ کے فلسفہ خودی کے عنوان سے سیمینارزمنعقدکیے جائیں گے۔