لاہور میں میو ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا،مال روڈ پر ایک طرفہ ٹریفک بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔میو ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز مریض اور لواحقین پر تشدد کرنے والے دو ڈاکٹرز اور ایک نرس کی بحالی کیلئے گزشتہ چودہ روز سے احتجاج کر رہے ہیں۔گزشتہ روز ینگ ڈاکٹرز نے میو ہسپتال سے ریلی نکالی اور مال روڈ کلب چوک پر آکر دھرنا دے دیا۔دھرنے کے باعث مال روڈ پر ایک طرفہ ٹریفک بند کر کے دوسری جانب سے دو طرفہ ٹریفک کو راستہ دیا گیاجس سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔اس دوران مظاہرین اور شہریوں میں تلخی کے واقعات بھی رونما ہوئے۔
لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کا دھرنادوسرے روز بھی جاری،ٹریفک بند
Nov 09, 2016 | 15:03