آئندہ انتخابات کے نتائج چونکانے والے ہونگے: منظور وسان

کراچی(وقائع نگار) وزیر صنعت وتجارت سندھ منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی آتی نظر آرہی ہے اور ملک بہتری کی طرف جارہا ہے جس میں امن و امان، انصاف اور ترقی ہوگی، خواہش ہے کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں، مگر اس کے آثار کم ہی نظر آرہے ہیں، نومبر اور دسمبر کا مہینہ خطرناک ہوگا اس میں مسائل سب سیاسی پارٹیوں کے لئے ہوں گے۔ سیاسی پارٹیوں میں بھی امپورٹ ایکسپورٹ ہوتی رہتی ہے۔ ایم کیو ایم لند ن اور ایم کیو ایم پاکستان ایک ہی ہیںصرف نام تبدیل ہوا ہے اور مستقبل میں اسے دبئی سے لیڈ کیاجائے گا۔ ہم احتساب کے خلاف نہیں بلکہ یہ چاہتے ہیں کہ احتساب غیر جانبدارانہ اور سب کاہو۔ حکومت سے زیادہ بھی کچھ اور قوتیں طاقتور ہیں بس لوگوں کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے اور اللہ کی پکڑ سے کوئی بھی نہیں بچ سکتا۔ 2018 کے انتخابات چونکادینے والے ہوں گے ان انتخابات سے کچھ لوگ اندر اور کچھ لوگ باہر ہوں گے ۔
منظوروسان

ای پیپر دی نیشن