مراد علی شاہ کی کراچی کے صنعتی علا قوں میں انفراسٹر کچر از سرنو تعمیر کر نیکی ہدایت

کراچی (سٹاف رپو رٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ صنعت کو ہدایت کی ہے کہ وہ 20 دن کے اندر شہر کے چار مختلف صنعتی علاقوں کے انفرااسٹرکچر کی از سرنو تعمیر شروع کریں جس کیلئے حکومت نے تقریباً ایک ارب روپے جاری کیے ہیں۔انہوں نے یہ بات آج وزیر اعلیٰ ہاﺅس میں شہر کے چار مختلف صنعتی علاقوں کے نمائندوں کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ گذشتہ مالی سال کے دوران انہوں نے چار صنعتی علاقوں نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا ، فیڈرل بی ایریا ٹریڈ ایسوسی ایشن ،کورنگی انڈسٹریل ایریا اور لانڈھی انڈسٹریل ایریا کے انفرااسٹرکچر کے لیے 100ملین روپے جاری کیے تھے مگر کا م شروع نہیں ہو سکا۔ دریں اثنا مراد علی شاہ نے برطانیہ کے وزیراعظم کے پاکستان میں تجارتی سفیر اور ممبر پارلیمنٹ رحمان چشتی سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور سندھ اور برطانیہ کے مابین تجارت اور فنی تعاون میں اضافے کے حوالے سے مختلف پہلوﺅں کا جائزہ لیاگیا۔
مراد علی شاہ

ای پیپر دی نیشن