ملتان (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں مصباح الحق کی چٹاگانگ وائی کنگز نے رنگپور رائیڈرز کو 11 رنز سے ہراکر ایونٹ میں پہلی کامیابی درج کرادی ہے ۔ دوسرے میچ میں کھلنا ٹائٹنز نے سلہٹ سکسرز کو 6 وکٹوں سے قابو کرلیا ۔ بنگلہ دیش میں جاری ایونٹ کے پہلے میچ میں سلہٹ سکسرز نے مقررہ 20 اووروں میں 5 وکٹوں پر 135 رنز بنائے ۔ ناصر حسین 47، تھرنگا اور گونا تھلیکا نے 26، 26 سکور کیا ۔ آرچر اور محمود اللہ نے 2، 2 وکٹ لئے ۔ کھلنا ٹائٹنز نے ہدف 2 اوورز قبل 4 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ مائیکل کلنگر 47 اور محمود اللہ نے 27 رنز بنائے ۔ تیج الاسلام نے 3 وکٹ لئے ۔ محمود اللہ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دوسرے میچ میں چٹاگانگ وائی کنگز نے 4 وکٹوں پر 166 رنز بنائے ۔ لیوک رونکی 78 مصباح الحق 31 اور مونا ویرا نے 20 سکور کیا۔ جواب میں رنگپور رائیڈرز 8 وکٹوں پر 155 سکور کر پائی ۔ روی بوپارہ نے 38 رنز بنائے ۔ تسکین احمد نے 3 وکٹ لئے انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
بی پی ایل : چٹاگانگ وائی کنگز اور کھلنا ٹائٹنز نے میچ جیت لئے
Nov 09, 2017