حکومت خیبر پی کے کا رولز آف بزنس 1985ءمیں مزید ترمیم کا اعلان

Nov 09, 2017

پشاور(بیورورپورٹ) اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 139کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے حکومت خیبر پی کے نے یہ اعلان کیا ہے کہ خیبر پی کے گورنمنٹ کے رولز آف بزنس 1985میں مزید ترمیم کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق عنوان”محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم“کے شیڈول IIکےتحت ترمیم میں دینی مدارس کی رجسٹریشن ،نصاب، امتحانات، مانیٹرنگ اور دیگر ملحقہ سرگرمیوں کا اضافہ کیا جائے گا۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پی کے کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
ترمیم اعلان

مزیدخبریں