کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے ڈیفنس کے ہوٹل میں پاکستانی نژاد امریکی خاتون جینیفر گل سے اجتماعی زیادتی کی مبینہ کوشش اور تشدد کا معاملہ تاحال منطقی انجام تک نہ پہنچ سکا ،متاثرہ خاتون پر مقدمہ واپس لینے کے لئے دبائو، ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں۔پاکستانی نژاد امریکی خاتون سے زیادتی کے معاملے میں متاثرہ خاتون انصاف کی منتظر ہے، پولیس نے تاحال مقدمہ درج ہونے کے بعد کوئی گرفتاری نہیں کی۔ مبینہ تشدد کی تحقیقات سرد خانے کی نذر ہو گئی، متاثرہ خاتون نے پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ پولیس مقدمہ واپس لینے پر دبائو ڈال رہی ہے۔متاثرہ خاتون نے تھانہ ساحل میں میڈیا کو بتایا کہ مقدمے میں فرحان کاکرانی، شہزاد اور فراز سمیت 5 افراد نامزد ہیں اور پولیس مقدمے کی تفتیش درست انداز میں نہیں کررہی ۔خاتون نے پولیس پرصلاح کرنے کے لئے دباو دینے کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ نامزد ملزمان کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔