ریگولیٹری ڈیوٹی، ود ہولڈنگ پر ٹیکس حکام کے صوابدیدی اختیارات واپس لئے جائیں: مقررین

لاہور (کامرس رپورٹر) آل پنجاب چیمبرز اور ٹریڈ ایسوسی ایشنز نے لاہور چیمبر کے زیر اہتمام کنونشن میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی، بینکوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس اور ٹیکس حکام کے صوابدیدی اختیارات فورا واپس لیے جائیں۔ اس موقع پر لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید، نائب صدر ذیشان خلیل، شیخ محمد آصف، میاں شفقت علی، شاہد حسن شیخ، محمد علی میاںنے خطاب کیا۔ کنونشن کے شرکاء نے ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ریگولیٹری ڈیوٹی ، بینکوں سے لین دین پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس اور پچھلے چار فنانس بلز کے ذریعے ان لینڈ ریونیو اور دیگر عملے کو دئیے گئے بے پناہ صوابدیدی اختیارات فورا واپس لیے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...