لاہور(کامرس رپورٹر )آل پاکستان انجمن تاجران نے ٹیکسیشن نظام میں اصلاحات کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت وسیع تر قومی مفاد میں بلا تاخیر عملی اقدامات اٹھائے ،متعلقہ وزارتوں کی جانب سے رابطوں میںفقدان کے باعث تاجروںکے دیرینہ مسائل سالہا سال سے حل نہیں ہو سکے ۔ ان خیالات کا اظہار صدر اشرف بھٹی نے لاہور تنظیم کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر تاجروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ٹیکسیشن نظام میں اصلاحات کیلئے مشاورت شروع کر دی: اشرف بھٹی
Nov 09, 2017