لاہور (خصوصی نامہ نگار ) مجلس وحدت مسلمین نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے بعد ملک بھر میں حکومت ہٹاو¿ تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔ تحریک کا اعلان ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک علی موسوی نے دیگر قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مبارک موسوی نے کہا کہ ناصر شیرازی کو لاہور جیسے مصروف ترین شہرسے اغوا کیا گیا ہے اور تاحال پولیس کوئی سراغ نہیں لگا سکی۔ آئی ایس او کے مرکزی صدر انصر مہدی کا کہنا تھا کہ ناصر شیرازی کے اغواءسے طلباءبرادری میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ فوراً ناصر شیرازی کو رہا کرے بصورت دیگر ہمارا احتجاج حکومتی ایوانوں کی بنیادیں ہلا دے گا۔ انہوں نے کہا کہ طریقہ واردات سے واضح ہوتا ہے کہ اس اغواءمیں پنجاب حکومت خود ملوث ہے۔
مجلس وحدت/ اعلان