لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا پانے والے شرجیل خان کی پانچ سال معطلی کی سزا برقرار۔ کرکٹر اور پی سی بی کی جانب سے سزا کے خلاف کی جانے والی اپیلیں مسترد کر دی گئیں۔ پی سی بی کی جانب سے دونوں فریقن کی اپیلوں کی سماعت کے لیے ایک رکنی ایڈجیوڈیکٹر جسٹس (ر) فقیر حسین کھوکھر کو مقرر کیا تھا۔ سپاٹ فکسنگ کیس میں اینٹی کرپشن ٹربیونل کی جانب شرجیل خان پر پانچ سال معطلی کی سزا سنائی گئی تھی جس میں ڈھائی سال معطل جبکہ ڈھائی سال زیر نگرانی رہیں گے۔ گذشتہ رور پی سی بی لیگل ٹیم نے اپنے دلائل دیئے جس کے بعد ایڈجیوڈیکٹر نے دونوں فریقین کی اپیلوں کو مسترد کر دیں اور شرجیل خان کی سزا کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا۔