نوازشریف کا عدالت کے باہر بیان واضح مؤقف ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نا مہ نگار)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جس شخص اور جن لوگوں نے پاکستان کے آئین کو توڑا، پاکستان کی عدلیہ اور پاکستان کی پارلیمنٹ پر حملہ کیا اور قانونی اداروں کو گالی دی، وہ آزاد پھر رہے ہیں۔نوازشریف تین مرتبہ عوام کے ووٹوں کے ساتھ وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں اور جس شخص نے پاکستان کو ایٹمی پروگرام دیا ہو جس شخص نے پاکستان کی عدلیہ کو تحفظ دیا اور وہ پاکستان کے آئین اور قانون کی پاسداری میں عدالت میں پیش ہورہے ہیں۔ نیب ریفرنس میں ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی سپریم کورٹ اور الیکشن ٹربیونل کے اپنے اپنے فیصلے ہیں فیصلے آنے سے پہلے کوئی ٹویٹ نہیں کی گئی۔ نوازشریف کا نیب عدالت کے باہر بیان واضح مؤقف ہے نظرثانی کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) کا مشترکہ اعلامیہ آیا ہے ہر فیصلے میں الگ کہانی نظر آتی ہے کبھی گارڈ فادر کبھی سیسیلین مافیا کہا گیا شریف خاندان نے تمام چیزوں کا مقابلہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...